ڈی ایچ کیوہسپتال تشدد کیس: گرفتار ملزمان ضمانتوں پر رہا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جوڈیشل مجسٹریٹ فرمان علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریض کے لواحقین اور ہسپتال انتظامیہ میں کرونا ایس او پیز پر تلخ کلامی کیس میں ملوث ملزمان ضمانت مظور کر کے رہاہی کے احکامات جاری کر دیے گزشتہ روز کاشف سہیل اسد اور دیگر ساتھی ملزمان کو عدالت میں مزید ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا ملزمان کی جانب سے نوجوان قانون دان اویس خان علی زئی نے عدالت کے سامنے ٹھوس دلاہل پیش کیے جس پر عدالت نے گرفتار اسد کاشف سہیل دیگر ساتھی ملزمان کے رہاہی کے احکامات جاری کر دیے۔

اس ضمن نے زراہع نے بتایا کہ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد مریض کے ساتھ آہے لواحقین کے اور ہسپتال انتظامیہ کی ایس او پیز تلخ کلامی پر ہسپتال میدان جنگ بن گیا دونوں اطراف سے لاتوں، مکوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال ہسپتال میدان جنگ بنے کیا ایم ایس سے متعدد ڈاکٹرز و دیگر عملہ زخمی ہو گیا جبکہ مریض کے لواحقین بھی معمولی زخمی ہوئے جن کو پولیس گرفتار کر کے تھانہ کینٹ لے گئی واقعہ پر پروانشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کیا اور حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال پولیس چوکی کے عملے کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جمعہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر اسرار اور پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر راحیل شہزاد اپتھالوجی ٹیکنیشن نعمان اور وارڈ بوائے پر ایمرجنسی یونٹ کے راونڈ کے دوران مریض کے ساتھ آئے ہوئے لواحقین کی طرف سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ماسک نہ پہنا اور مریض کیساتھ 2یا3 سے زیادہ اٹینڈنٹس کو ایمرجنسی میں جانے سے روکنے پر گیٹ پرموجود وارڈ بوائے کیساتھ بدتمیزی شروع کردی موقع پر موجود ایم ایس کی جانب سے کی جانب سے منع کرنے پر اٹینڈینٹس نے ایم ایس پر حملہ کر دیا۔

اس موقع پر موجود دوسرے ڈاکٹرز نے ایم ایس کو بچانے کی کوشش پر اٹینڈنس نے ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین حملہ کرکے لاتھوں اور مکوں کی بارش کر دی۔حملہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر اسرار،پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر راحیل شہزاد ”نعمان ٹیکنیش زخمی ہو گئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد مین مکمل ہڑتال کا اعلان تمام سروسیسز مکمل احتجاجا بند کر دی ہے.پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ہسپتال کے سربراہ اور دیگر ڈاکٹرز اور ملازمین پر تشدد اور موقع سے تمام لوگوں کا فرار ہونا انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ڈی ایچ کیو چوکی میں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے۔

تمام ملازمان کے خلاف سیکیورٹی ایکٹ کے تحت ایف ائی ار درج کرکے فی الفور گرفتار کریں. ہسپتالوں کی سیکورٹی ایف سی یا فوج کے حوالے کی جائے تاکہ ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کے خلاف پرتشدد واقعات کا روک تھام ہو سکیں.تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف علت628 زیر دفعہ 506.186.337Ai.147.149 کے تحت مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے جمعہ کی رات کو کاشف۔اسد سہیل اور دیگر تین ساتھیوں کو عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گرفتار چھ ملزمان کی ضمانت منظور کر کیاحاطہ عدالت سے پولیس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!