خیبرپختونخواہ حکومت نے اے پی ایس کے پرنسپل پروفیسر سیّدوقار علی رضوی کو ماڈل سکول مانسہرہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختون خوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پروفیسر ڈاکٹر سید وقارعلی رضوی کو ماڈل سکول مانسہرہ کے پرنسپل کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہے،پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول پروفیسر ڈاکٹر سید وقار علی رضوی کو فوری طور پر چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گورنمنٹ آف خیبر پختون خوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنر نے خیبر پختون خواایجوکیشنل اینڈ ٹرینگ انسٹی ٹیوشن آرڈیننس 1971 کے تحت پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول پروفیسر ڈاکٹر سید وقار علی رضوی کو مانسہرہ ماڈل سکول مانسہرہ کا بطور پرنسپل اضافی چارج دے کر نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سید وقار علی رضوی گزشتہ تین سال سے ایبٹ آباد پبلک سکول میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور آرمی پبلک سکول میں بھی بطور پرنسپل اپنی زمہ داریاں نبھا چکے ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھائے ہیں،پی ایچ ڈی ڈاکٹر پروفیسر سیدوقار علی رضوی ایک وسیع تجربے کے حامل ہیں،ان کی ایبٹ آباد پبلک سکول میں بھی تعیناتی کے بعد طلبہ کا تعلیمی و تربیتی معیار مذید بلند ہوا ہے، مانسہرہ ماڈل سکول مانسہرہ میں بھی ان کی بطور پرنسپل تعیناتی سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!