ہزارہ موٹر وے کا پیٹرولنگ آفیسر نصیر خان تنولی دوران ڈیوٹی جاں بحق۔

حادثہ دس روز قبل ڈیوٹی سے گھر واپس آتے ہوئے کڑمنگ کے قریب پیش آیا تھا۔
نصیر خان تنولی سکنہ بانڈہ جلال خان دوران ڈیوٹی زخمی ہوا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا
مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)کڑمنگ ٹنل کے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے موٹر وے پولیس کے انسپکٹر نصیر تنولی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ حادثہ دس روز قبل پیش آیا تھا تھا کوٹ سیکشن پر ڈیوٹی سے گھر واپس آرہے تھے نماز جنازہ بانڈہ جلال خان پنوں خیل ایبٹ آبا داور بعد ازاں آبائی گاؤں بچھاہ کلاں شیروان میں ادا کر دی گئی۔ افسران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق 10 روز قبل موٹر وے پولیس کے انسپکٹر پٹرولنگ آفیسر نصیر تنولی تھا کوٹ سیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد ایک ڈمپر میں بیٹھ کر واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ ڈمپر کے ڈرائیور نے بریک فیل ہونے پر ڈمپر پہاڑی سے ٹکرا گیا جس کے باعث ڈمپر کا ڈرائیور اسی روز ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا تا ہم انسپکٹر پٹرولنگ نصیر تنولی 10 روز ہسپتال میں زیر علاج تھے جو گزشتہ صبح ایوب میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گئے مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو بانڈہ جلال خان پنوخیل ایبٹ آباد میں ادا کی گئی، بعد ازاں آبائی گاؤں بچھاہ کلاں شیروان میں ادا کی گئی اور بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں موٹر وے پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!