اراضی کی خریدو فروخت میں عوام کو ایک نئی الجھن میں ڈال دیا گیا۔

fbr

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اراضی کی خریدو فروخت میں عوام کو ایک نئی الجھن میں ڈال دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے اراضی کی خریدو فروخت کے لئے ٹیکس میں اضافہ کے بعد ایف بی آر سے سرٹیفیکٹ حاصل کرنیکی کی نئی شرط عائد کی گئی ہے۔ ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ ریجنل ٹیکس آفس کی این او سی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل دفتر کا مراسلہ ہزارہ کے 8 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کیا گیا ہے۔نئے ترمیمی نوٹیفیکیشن کے مطابق فائلر اور نان فائلر اراضی کی خرید یا فروخت کے لئے رجسڑی کرانے کے لئے این او سی حاصل کرنے کے پابند ہوں گے۔ایف بی آر کی نئی شرائط سے عوام کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔کمشنر لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد 24جولائی کو جاری ترمیمی نوٹیفیکیشن کے مطابق فروخت کرنے والا فائلر تین فیصد اور نان فائلر 6فیصد جب کہ اراضی خریدنے والا فائلر تین فیصد اور نان فائلر 10.50 ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے علاوہ ایف بی آر سے این او سی فارم بھی حاصل کرے گا۔جس کے لئے ایبٹ آباد،مانسہرہ،ہری پور،بٹگرام،تورغر،کولئی پالس،اپر کوہستان اور لوئر کوہستان کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔جس کے مطابق رجسڑار اور تحصیلدار ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے ایڈوانس جمع کرنے کی ہدایت کریں اور جب تک کمشنر لینڈ ریونیو کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ درست نہ ہو کسی کو بھی غیر منقولہ جائیداد ریکارڈ کی تصدیق اور منتقل نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!