شاہراہ ریشم کی عدم مرمت: وکلاء بھی میدان میں آگئے۔ این ایچ اے کو الٹی میٹم۔

ایبٹ آباد: شاہراہ ریشم کی عدم مرمت: وکلاء بھی میدان میں آگئے۔ این ایچ اے کو الٹی میٹم۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے وکلاء نے معروف قانون دان مہدی زمان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ”وکلاء اتحاد“ قائم کردیا ہے۔ جو شاہراہ ریشم کی عدم تعمیر پر سرگرم ہو گیاہے۔ ایبٹ آباد کے وکلاء مہدی زمان ایڈوکیٹ، مہروز جمشید ایڈوکیٹ، عمر ایڈوکیٹ، شاہزیب ایڈوکیٹ، اسد ایڈوکیٹ اور دیگر نے وفاقی حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو ایبٹ آباد سے گزرنے والی شاہراہ ریشم کی پختگی کیلئے پندرہ روز کا وقت دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر شاہراہ ریشم کی مرمت کے معاملے پر سنجیدگی نہ دکھائی تو عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائینگے۔ شاہراہ ریشم کی حالت اور بدترین ٹریفک جام آئے روز کا معمول بن چکا ہے۔ وکلاء اتحاد نے عوام سے ساتھ دینے کی بھی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!