شہیدلائن مین عبدالجلیل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس۔ پیسکو افسران اورہائیڈرویونین کے صوبائی عہدیداروں کی شرکت۔

ایبٹ آباد(جہانگیر شاہ)محکمہ واپڈا اور واپڈا ہاہیڈرویونین کی جانب سے شہید لائن مین عبدالجلیل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد افسران واپڈا ہاہیڈرو یونین کے صوبائی عہدیداروں سمیت عوام کی بھرپور شرکت مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ واپڈا ہزارہ سرکل اور واپڈا ہاہیڈرویونین کی جانب سے شہید لائن مین عبدالجلیل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد واپڈا مسجد میں کیا گیا جسمیں ایڈیشنل واپڈا چیف قاضی طاہر ایس ڈی اوصوبائی چیرمین اقبال خان صوبائی سیکرٹری نورالاامین حیدرزئی،ڈپٹی صوبائی چیئرمین جمیل تنولی،زونل جائنٹ سیکرٹری ہزارہ سرکل سردار لیاقت، ایس ڈی او جناح ٓآباد سب ڈویژن عدنان علی اور دیگرواپڈاافسران اہلکاروں سمیت عوام نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پرمرحوم لائن مین عبدالجلیل کیروح وایصال کے ثواب کیلیئے قرآن خوانی بھی کی گئی اور انکے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین اقبال خان،ڈپٹی صوبائی چیئرمین جمیل تنولی اور ایڈیشنل چیف واپڈا قاضی طاہر نے کہا کہ تمام لائن مین بجلی کی مرمتی کے دوران اپنی حفاظت کویقینی بنائیں اپنی جانوں کی حفاظت کریں حفاظتی کٹس کا استعمال ضرور کریں حفاظتی کٹس کے استعمال سے آپ اپنی جانوں کو محفوظ کرسکتے ہیں۔انہوں نے تمام واپڈا لائن مینوں سے وعدہ کروایا کہ دوران ڈیوٹی حفاظتی کٹس کا استعمال ضرور کریں گے۔صوبائی ڈپٹی چیئرمین جمیل تنولی نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ وہ مرحوم لائن مین عبدالجلیل کے ورثاہ کے ساتھ ہرمحازپر شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے آخرمیں مرحوم کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!