آئی جی پولیس کے رویہ کیخلاف کے ایس پیز کے استعفوں کا انکشاف۔

ایس پیز اور ڈی ایس پیز رینک کے 35 افسروں کا گروپ تشکیل، مشترکہ پریس کا نفرنس کرنے پر غور۔
بعض ریٹائر منٹ کے قریب، صوبہ میں امن و امان کی ذمہ دار فورس تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑی ہو گئی۔
معاملات درست نہ ہونے پر مزید 35 افسروں کے مستعفی ہونے کا امکان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخوا کے روئیے کیخلاف 14 ایس پیز نے مبینہ طور پر اپنے استعفے پیش کر دیئے جبکہ آئی جی کے خلاف دیگر افسران و اہلکاروں کی ناراضگی بھی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں ابتدائی طور پر ایس پی رینک کے 4 افسران نے مبینہ طور پر اپنے استعفے پیش کر دیئے ہیں جبکہ ان کے برابر کے عہدے کا ایک اور افسر مبینہ طور پر اس کی پیروی کرنے کیلئے تیار ہے ان میں بعض کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے صورتحال نے مزید گھمبیر رخ اختیار کر لیا ہے کیونکہ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں افسران اور اہلکاروں کا ایک گروپ جن کی تعداد 20 سے 35 کے قریب بتائی گئی ہے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے پر غور کر رہے ہیں ان میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز شامل ہیں۔ اگر صورتحال برقرار رہتی ہے تو اجتماعی استعفوں کا بھی اعلان کرنے کا امکان ہے پولیس فورس جو صوبے میں امن و امان کے قیام کا بنیادی ستون ہے تاہم موجودہ وقت تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑی ہے پولیس افسروں کے ایسیفیصلوں پر سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!