ڈی ایچ کیوہسپتال کے ڈاکٹروں نے صحت انصاف کارڈ کا جنازہ نکال دیا۔ نجی ہسپتالوں میں مریضوں کو لے جا کر لوٹاجانے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں صحت کا انصاف ہچکولے کھانے لگا۔صوبائی حکومت کی جانب سے صحت انصاف کارڈ پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے کمیشن مافیا نے نجی ہسپتالوں میں لوٹ مار کا طریقہ ایجاد کر رکھا ہے۔مسیحا کے نام پر چند مفاد پرست ڈاکٹرز نے شیروان کے رہائشی غریب شہری کی زندگی کو داؤ پر لگا کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے،متاثرہ مریض کے بھائی کی میڈیا سے سامنے دہائی بے قاعدگیوں کا بھانڈہ پھوڑ کر سیکرٹری صحت،ڈائریکٹر محکمہ صحت اور ایم ایس سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے شیروان کے رہائشی محمد اشرف نے بتایا کہ اس کے بھائی محمد مسکین عمر تقریبا 60 سال کو ہرنی کے آپریشن کے لئے ڈی ایچ کیو کے کر آئے جہاں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت نہ دینے کا بہانہ بنا کر ڈاکٹر نجی ہسپتال میں لے کر گئے۔ جہاں دو روز رکھنے پر واپس گھر بھیج دیا۔جب کہ مریض کی حالت پہلے سے بھی زیادہ تشویش ناک صورت اختیار کر چکی ہے۔ متاثرہ شخص کے بھائی کا کہنا تھا ہسپتال میں ڈاکٹر کی جگہ بھیڑیے بیٹھے ہوئے ہیں جو صرف اپنے مفاد کو مدنظر رکھ کر غریب عوام اور سرکاری خزانے کو لوٹنے کے درپے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو میں صحت انصاف کارڈ کی سہولت نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ہسپتال کے ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر سے واپس لے جاکر نجی ہسپتال میں لے جاکر آپریشن کیا جس کے بعد مریض کا بلڈ پریشر بھی تشویش ناک حد تک گر چکا ہے اور مریض انتہائی تکلیف میں ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے اس لوٹ مار اور بے قاعدگیوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جن کی وجہ غریب سرکاری سہولیات سے محروم ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!