شیخ البانڈی ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی معراج جدون آل پاکستان انڈر16بیڈمنٹن چمپئن شپ کے فائنل تک پہنچ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل پاکستان انڈر16 بیڈمنٹن چمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی ہزارہ کی پہلی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی شیخ البانڈی ایبٹ آباد کی معراج جدون نے اگلے سال آل پاکستان چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر ہزارہ کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ ایبٹ آباد کی ہونہار کھلاڑی معراج جدون اس سے قبل مسلسل دو سال بیڈ منٹن کی صوبائی چمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجاچکی ہیں۔ پشاور میں کھیلے جانے والے آل پاکستان انڈر16 بیڈمنٹن چمپئن شپ میں پورے پاکستان کی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔چمپئن شپ میں کے پی کی نمائندگی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیخ البانڈی ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ڈسٹرکٹ اور صوبائی چمپئن معراج جدون نے کی اور فائنل تک رسائی حاصل کی اور چمپئن شپ کی رنراپ کا اعزاز حاصل کرنے والی ہزارہ کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

آل پاکستان انڈر16 بیڈمنٹن چمپئن شپ کا فائنل کھیلنے پر سکول کی پرنسپل اورکوچ اساتذہ نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معراج جدون نے ضلع ایبٹ آباد کا نام صوبے کے بعدپورے پاکستان میں روشن اور شیخ البانڈی سکول کاسر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ بیڈمنٹن کی ہونہار کھلاڑی کے والد بابو اورنگزیب خان جوخود بھی محکمہ تعلیم سے وابستہ ہے نے اپنی بیٹی کی شاندار کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی بیٹی ملکی اوربین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے علاقے کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔انھوں نے ڈ سٹرکٹ سپورٹس آفیسروسیم فضل کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سپورٹس بورڈ اور حکومتی ادارے اس طرح کی باصلاحیت کھلاڑیوں کو سہولیات اور آگے بڑھنے کے مواقعے فراہم کرے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!