تعمیر وطن کی این ایم ڈی کیٹ”ایٹا“ کے امتحان میں خیبرپختونخوا میں پوزیشنیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن کی این ایم ڈی کیٹ”ایٹا“ کے امتحان میں خیبرپختونخوا میں تیسری پوزیشن۔تعمیر وطن کے 11طلباء وطالبات ٹاپ10میں جگہ بنانے میں کامیاب۔این ایم ڈی کیٹ کی جانب سے جاری 2022کے نتائج کے مطابق تعمیر وطن کے طالب علم عاطف حیات نے 188نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔نمرہ خان اورناظمہ خان نے 187نمبر حاصل کرکے چوتھی‘حسنین گل اورعلینہ ملک نے 185نمبر حاصل کرکے چھٹی‘سید ماہین زہراکاظمی اورام حبیبہ نے184نمبر حاصل کرکے ساتویں‘زینب خان‘عامرہ رحمن اورحناء اوکزئی نے 182نمبر حاصل کرکے نویں جبکہ یسریٰ ناصر نے 181نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں دسویں پوزیشن حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ تعمیر وطن گزشتہ 5سال سے ”ایٹا“ امتحان میں شاندار نتائج کی بدولت خیبرپختونخوا میں صف اول کے تعلیمی اداروں میں شامل ہوچکا۔پوزیشن ہولڈرزطلباء وطالبات نے اپنی شاندار کامیابی ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورپرنسپل ملک احسن سعید کی نگرانی میں قابل اساتذہ کی شبانہ روز محنت اوروالدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!