سابق ممبر ضلع کونسل حاجی امریزخان کے بھائی افسر خان سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ ناڑہ اور تھانہ حویلیاں کی حدود میں مختلف مقامات پر دو افراد کا لرزہ قتل مسلم لیگی رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل حاجی امریزخان کا بھائی افسر خان قتل،دوسرے واقعہ میں مہمند ایجنسی کا رہائشی ایوب پل پر قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ حدودحویلیاں کے مختلف مقامات پر دو افراد کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا قتل ہونے والوں میں سابق ممبر ضلع کونسل حاجی امریزخان کے چھوٹے بھائی افسر خان کو گاؤں ماجیامیں میں قتل جبکہ حویلیاں شہر ندی دوڑ میں بلاک فیکٹری کا مالک خانبازشاہ ولددحیم شاہ حال سلطانپورحویلیاں ساکنہ مہمندایجنسی کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔

جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا دوسرے واقعے میں سابق ضلع ممبر یونین کونسل مجہوہاں امریز خان کے بھائی افسر خان کوقتل کردیا گیا مقتول نمازجنازہ میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے اورتاک میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب پوسٹمارٹم کے نعش ورثاء کے حالے کردی گئی پولیس نے دونوں قتل ہونے والے افراد کے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!