ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے منشیات فروشوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تفتیشی افسر کی مزید ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی زرائع کے گزشتہ روز منشیات فروشوں کو علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا دو یوم قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بابر ظہور آفریدی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تنویر احمد نے کاروائی کے دروان شملہ پہاڑی کے مقام سے کیری ڈبہ سے 39 بوتل شراب برآمد کرکے ملکپورہ کے رہائشی دو ملزمان عبید اور نعمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔ ملزم کو گزشتہ روز مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر تفیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) نئے ڈی پی او کی تعیناتی: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز کردی۔متعدد منشیات سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کو پچھلے کافی عرصہ سے ڈھیل ملی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے منشیات فروش بے خوف ہوکر […]