ایبٹ آباد میں ٹیلر ماسٹروں نے بھی اپنی چھریاں تیز کر دیں۔

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ٹیلر ماسٹروں نے سلائی پندرہ سو تک پہنچادی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں ٹیلر ماسٹروں نے بھی اپنی چھریاں تیز کر دیں۔ سلائی ڈیڑھ تک پہنچ گئی۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ٹیلر ماسٹروں نے بھی اپنی چھریاں تیز کر دی ہیں۔ کپڑوں کی سلائی 1500 روپے فی سوٹ مقرر کر دی گئی ہے۔ جن کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ایبٹ آباد میں اشیائے خوردونوش کے نرخ میں اضافے کی وجہ سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں۔ جبکہ ان کی رہی سہی کسر ٹیلر ماسٹروں نے نکال دی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ ٹیلر ایسوسی ایشن کے خلاف نوٹس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!