کسی بھی قوم کی کامیابی و ناکامی،فتح و شکست اور عروج و زوال نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے: سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق تحصیل ناظم و امیدوار تحصیل لوئرتناول اسحاق سلیمانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی لگن اور محنت ہی اس ملک میں حقیقی تبدیلی کا انقلاب لاسکتی ہے کسی بھی قوم کی کامیابی و ناکامی،فتح و شکست اور عروج و زوال نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے معاشی و اقتصادی انقلاب لانے میں طلباء و طالبات کواپنا بھرپور کردار کرنا ہوگا جو اس ملک کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
اسحاق سلیمانی نے کہا کہ پروفیسر ممتاز حیدر،پروفیسر محمد رضوان شاہ اور کوآرڈینیٹر محمد نعیم خان کی بھرپور کوششوں سے شہر بھر کے کالجوں کے طلباء و طالبات کو کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کا ایک بہترین پلیٹ فارم مل چکا ہے جس پر انہیں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔نوجوانوں کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں نوجوان طلباء وطالبات کی انتھک اور مسلسل محنت ہی اس ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے نوجوان طلباء و طالبات اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پختہ عزائم اور بھرپو حوصلوں سے اس ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے مذہبی،سیاسی،اقتصادی،عسکری اور انتظامی معاملات میں اپنا بھرپور کردار کریں تاکہ مملکت میں حقیقی معنوں میں شعور و انقلاب برپا ہو سکے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بشری مسرور،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر جمیل اختر اعوان،میڈیا نمائندگان اور فیکلٹی ممبران سمیت طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!