جرل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اپنی تمام تررعنائیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پزیر ہوگیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)جرل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اپنی تمام تررعنائیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پزیر ہوگیا فائنل میں جرل بی نے جرل اے کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ساب تحصیل ممبر حاجی نعیم خان لودھی اور عادل خان جدون نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے جہاں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں آج کے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہوگا مہمان خصوصی کا تقریب سے خطاب۔

ذرائع کے مطابق جرل میں جاری ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پزیر ہوگیا سنسنی خیز مقابلے کے جرل بی نے جرل اے کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی میچ کے مہمان خصوی حاجی نعیم خان لودھی عادل خان جدون کے علاوہ سابق ضلع نائب ناظم ملک جنید احمد تنولی جنرل سیکرٹری تحصیل لوئر تناول علی حیدر خان سابق ناظم بابو الیاس ایس ایچ او شیروان عبدالغفور قریشی حاجی ملک سردار ڈاکٹر شفیق تنولی محمد عارف تنولی وحید خان تنولی کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی میچ کے مہمان خصوصی حاجی نعیم خان لودھی اور عادل خان جدون نے جینے والی ٹیم اورکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے تقریب سے خطاب میں عادل خان جدون نے ایم اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی کی طرف سے جرل میں ایک کروڑ روپے کے فنڈ سے گراؤنڈ کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیلوں سے معاشرے کے نوجوان صحت مند اور تندرست ہوتے ہیں آج کو نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔

حاجی نعیم لودھی نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے کے لیئے کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجو دینے کی ضرورت ہے ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھا رہی ہے ھم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ تناول کے نجوانوں کے بہتر مستقبل عملی اقدامات اٹھائیں انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب لوہر تناول کے نوجوان عملی میدان میں تناول کا نام روشن کریں گے آخر میں تقریب کے میزبان سابق ناظم جرل علی حیدر خان تنولی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!