شیخ البانڈی سے ایک لاکھ روپے مالیت کے درخت کاٹ کر فروخت کرنے والا گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شیخ البانڈی سے ایک لاکھ روپے مالیت کے درخت کاٹ کر فروخت کرنے والا گرفتار۔ اس ضمن میں فہدجدون ولد غلام سرور سکنہ بڑی شیخ البانڈی نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ لمبی ڈوگی بڑی شیخ البانڈی میں ان کی ملکیتی زمین میں قیمتی درخت لگے ہوئے تھے۔ جوکہ جاوید ولد عبدالرحمن اپنے بیٹے کے ہمراہ چوری چھپے کاٹ کر فروخت کرتا رہا۔ ان درختوں کی مالیت تقریباً ایک لاکھ روپے بنتی ہے۔ دونوں باپ بیٹے کو ہم نے موقع پر رنگے ہاتھوں درخت کاٹتے ہوئے پکڑا۔ اس لئے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ کینٹ پولیس نے جاوید اور اس کے بیٹے کے خلاف علت نمبر: 1200زیر دفعہ 379پی پی سی ایف آئی آر درج کرکے جاوید کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ مرکزی ملزم جاوید نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!