ایبٹ آباد شہر کے اربن روٹ پر سفر کے مطابق سرکاری کرایہ نامہ کو یقینی بنانے کے لئے عوام سوزوکی مافیا کیخلاف ڈٹ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد شہر کے اربن روٹ پر سفر کے مطابق سرکاری کرایہ نامہ کو یقینی بنانے کے لئے عوام سوزوکی مافیا کیخلاف ڈٹ گئے۔سوزوکی ڈرائیورز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی پر سپلائی چوک مین شاہراہ پر گرینڈ احتجاج کا فیصلہ کیا یے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے عوام کے پرزور مطالبہ کے بعد شہر کے چار لوکل روٹ پر کرایہ سفر کے مطابق کرکے کم کیا گیا ہے جس پر سوزوکی مافیا نے عوام کو بلیک میل کرنا شروع کرد یا ہے اور زاہد کرایہ وصولی کے زریعے عوام کے ساتھ جھگڑے شروع کر دیئے جس پر عوام نے بھی اپنے حق پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ذاہد کرایہ وصولی کے خلاف آج بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔شہریوں نے گردنواح کی مختلف مساجد میں بڑے احتجاج میں شرکت کے اعلانات کئے ہیں۔ایبٹ آباد میں سوزوکی مافیا نے ایبٹ آباد سے کمپلیکس کالا پل ایبٹ آباد سے دوبتھر شملہ پہاڑی،نواں شہر اور کاکول کا کرایہ پٹرولیم مصنوعات کی آڑ میں دگنا وصول کرنے کا نوٹیفیکیشن کروایا تھا۔جس پر شہریوں نے کمشنر ہزارہ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور سیکرٹری آر ٹی اے سے وفد کی صورت میں ملاقات کرکے کرایہ نامہ میں تصیح کامطالبہ کیا تھا جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بورڈ نے کمشنر ہزارہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کرایہ کو سفر کے مطابق کرنے کا نوٹیفیکیشن جا ری کیا جس کے مطابق ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد تک 20 روپے،ایبٹ آباد سے دوبتھر 20 روپے ایبٹ آباد سے پی ایم اے مین گیٹ 20 روپے اور نواں شہر بنی سے براستہ بائی پاس میزائل چوک 25 روپے کرایہ مختص کیا ہے جس پر سوزوکی ڈرائیور پہلے 37 روپے منظور کرایہ کی جگہ 40 روپے فی سواری کے رہے تھے ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں جنہوں نے سرکاری کرایہ نامہ کو جوتی کی نوک پر اڑاتے ہوئے پرانے کرایہ پر بضد ہیں جس کے خلاف عوام نے بھی دما دم مست قلندر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!