ڈی آئی جی نے سالوں سے ایک ہی جگہ تعینات ایبٹ آباد و مانسہرہ کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے۔

ایبٹ آباد سے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او طاہر سلیم کو کوہستان جبکہ مانسہرہ سے سابق ایس ایچ او عاصم بخاری کو ایبٹ آبادبھیج دیا۔
ایک ہی ضلع میں مسلسل براجمان رہنے والے مزید ایس ایچ اوز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹروں کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی آئی جی ہزارہ کی طرف سے ایک ہی ضلع میں مسلسل مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز رہنے والوں کی دوسری اضلاع میں تقرریوں و تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ایبٹ آباد سے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر طاہر سلیم کو کوہستان تبدیل کر دیا گیا جبکہ ضلع مانسہرہ سے سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او میر پورسید عاصم بخاری کو ایبٹ آباد بھیج دیا گیا سید عاصم بخاری کی بطور ایس ایچ او کینٹ تعیناتی متوقع ہے جبکہ مسلسل رہنے والے مزید ایس ایچ اوز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹروں کے تبادلے بھی متوقع ہیں ڈی آئی جی ہزارہ اعجاز خان نے تعیناتی کے بعد ایبٹ آباد سمیت ہزارہ کے تمام اضلاع میں مسلسل کئی سالوں سے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز تعینات رہنے والوں کی دوسرے اضلاع میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ایبٹ آباد کے مختلف تھانوں میں مسلسل ایس ایچ اوتعینات رہنے والے کیڈٹ نواز کی ضلع بدری کے بعد ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر سردار طاہر سلیم کو بھی کو ہستان تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع مانسہرہ سے سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او میر پورسید عاصم بخاری کو ایبٹ آباد بھیج دیا گیا ہے سید عاصم بخاری کی بطور ایس ایچ او کینٹ تعیناتی متوقع ہے جبکہ اگلے مرحلے میں مزید افسران کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!