محکمہ موسمیات نے ایبٹ آباد سمیت دیگراضلاع کیلئے پیرسے بدھ تک خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں اتوار کی رات سے بدھ تک مون سون کی شدید بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ تیز بارشوں اور آندھی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین
دریاؤں میں پانی کے بہاؤمیں اضافیکے سبب مقامی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ۔مراسلہ
پیر سے بدھ کے دوران طوفانی بارش سے بتگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ اور کوہاٹ کے بارساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ
پشاور اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔
شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثر ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات
بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ۔محکمہ موسمیات
جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے۔
بارشوں کا سلسلہ بدھ کیروز تک جاری
رہنے کا امکان۔محکمہ موسمیات
سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!