کتوں سے پھیلنے والی خطرناک بیماری نے ڈاکٹروں کو کلینک بند کرنے پر مجبور کر دیا۔

لیپٹو سپائروس کے تین مریض ہسپتال داخل خون کے نمونے لیبارٹری ارسال مریض جانور خرید نے آئے تھے۔
جانوروں کا علاج کرنے والے 4 ڈاکٹروں نے عارضی طور پر اس بیماری کے باعث اپنے کلینک بند کر دیئے۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)چوہوں کتوں سمیت دیگر جانوروں سے پھیلنے والی خطرناک ترین بیماری (کلیپٹو سپائروس) کے مبینہ شبہ میں 3 مریضوں کو داخل کر دیا گیا ہے۔ کتوں وغیرہ کے علاج کرنے والے 4 ڈاکٹروں نے عارضی طور پر اس بیماری کے باعث اپنے کلینک بند کر دیئے ہیں پشاور میں کتوں، بھیڑ بکریوں اور گھروں میں پالتو جانوروں کی خرید و فروخت کی باقاعدہ طور پر منڈیاں لگ رہی ہیں جبکہ چوہوں سے بھی یہ بیماریاں پھیلنے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں تینوں مریضوں کو سرکاری ہسپتال میں داخل کر کے ان کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ داخل ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق تر ناب فارم چمکنی ایک کا تعلق متنی یا بڈھ بیر سے ہے مشتبہ تینوں مریض کتوں کی خرید و فروخت کر رہے تھے اور گھروں میں بھی کتے پال رکھے تھے۔ جبکہ ایک بھیڑ بکریوں کا کاروبار کرتا تھا محکہ صحت نے اس حوالے سے پہلے سے ہی الرٹ جاری کیا ہے تینوں مشتبہ مریض گزشتہ ایک مہینے سے بخار و غیرہ میں مبتلا تھے۔ محکمہ صحت کی جانب سے علامات میں کہا گیا ہے کہ تیز بخار، جسم کے دردکرنا، الٹیاں آنے، آنکھیں سرخ ہونے، سر د درد، اور دوسری شکایات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!