ڈرائیور کو لوٹنے والی عورت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، رکشہ ڈرائیور کو لوٹنے میں ملوث 01 عورت سمیت 02 ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم برآمد۔تھانہ سٹی کی حدود تلوکر پر روڈ پر عورت کے ذریعے رات کی اوقات میں رکشے کو بک کرواکر اپنے گھر میں اندر سامان رکھنے کے بہانے دیگر 02 اشخاص کے رکشہ ڈرائیور کو لوٹنے کا واقع رونما ہوا۔ جس پر مدعی کی رپورٹ 1 عورت سمیت 2 اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 382 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکوارٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف کو ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور مسروقہ رقم برآمد کرنے کی ہدایت دی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملوث ملزمان مسماۃ (الف) زوجہ نسیم گل اور نسیم گل ولد رحمان گل ساکنان قاضیاں کھلابٹ حال تلوکر روڈ اور خرم شہزاد ولد افضل خان سکنہ ٹوڈو کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم برآمد۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!