پولیس کانسٹیبل عادل عباسی اورحمزہ کے قاتل گرفتار۔ آئس کا نشہ کرتے تھے۔ لین دین پر قتل ہوئے: پولیس کے شعبہ تفتیش کی گول مول تفتیش۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) پولیس کانسٹیبل عادل عباسی اورحمزہ کے قاتل گرفتار۔ آئس کا نشہ کرتے تھے۔ لین دین پر قتل ہوئے: پولیس کے شعبہ تفتیش کی گول مول تفتیش۔مانسہرہ پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق چھ یوم قبل تھانہ خاکی مانسہرہ پولیس کو دوجوانوں کی قتل نعشیں ملیں۔جن کو کسی نامعلوم شخص/اشخاص نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔پتہ براری پر دونوں جوانوں کی شناخت حمزہ خالد خان ولد خالد محمود سکنہ حویلیاں اور پولیس کانسٹیبل عادل عباسی ولد منظور عباسی سکنہ کوکمنگ حال کھولہ کیہال ایبٹ آباد کے ناموں سے ہوئی۔جس پر تھانہ خاکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے۔

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان نے ایس ایچ او تھانہ خاکی اسرار شاہ کو مقدمہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور اصل حقائق سامنے لانے کے احکامات جاری کئے۔

مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خاکی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے، موبائل کے ڈیٹا اور اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث تین ملزمان مزمل شاہ ولد محرم شاہ سکنہ بھیرکنڈ، اویس ولد نظیر سکنہ خراڑ میرا اور حضر ولد پرویز سکنہ چٹہ بٹہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق تمام افراد آئس کا نشہ کرتے تھے اور ملزمان اور مقتولین کے درمیان لین دین کا تنازعہ تھا جو قتل کی وجہ بنا۔ ملزمان کو عدالت سے دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔جن سے وقوعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

مبینہ ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل عادل عباسی اور حمزہ بھیر کنڈ میں ایک خواجہ سراء کے ڈیرے پر تھے۔ جہاں پر ان کا ملزمان سے جھگڑا ہوا۔خواجہ سراء کے ڈیرے پر جھگڑے کے بعد عادل عباسی اور حمزہ کو انتہائی بیدردی اور سفاکانہ انداز میں قتل کیا  گیا۔ مقتولین کو جس انداز میں قتل کیاگیا۔ اس سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ دونوں مقتولین کو لین دین پر نہیں بلکہ کسی اور بات پر قتل کیا گیا ہے۔ مبینہ ذرائع کے مطابق مانسہرہ پولیس کا شعبہ تفتیش بہت سے حقائق کو منظر عام پر نہیں لارہا۔ اور تفتیش جائے وقوعہ تک ہی تفتیش کو محدود کئے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!