وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں امدادی رقوم کی تقسیم جاری۔

ایبٹ آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر احساس پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں کیش کی تقسیم کی سلسلہ جاری ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر تمام ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریامیں موجود احساس کیش ڈسٹریبیوشن سینٹرز کا دورہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر-01 کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I ماروی ملک نے گورنمنٹ کامرس کالج فار گرلز اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز نواں شہر کا دورہ کیا اور رقوم کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II محترمہ آکاشہ کرن نے تحصیل حویلیاں گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں قائم احساس سینٹر پر نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں اس کے علاوہ تحصیل ریونیو سٹاف بھی تمام مراکز پر موجود ہے اور لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اورجزوی لاک ڈاون کے دوران ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ آئیں سب مل کر کورونا کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!