میرپور اورناڑہ پولیس کی کارروائیاں: لوئرجناح آباد، کاکول سے منشیات فروش گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) میرپور اورناڑہ پولیس کی کارروائیاں: لوئرجناح آباد، کاکول سے منشیات فروش گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او میرپور کیڈٹ غفور قریشی نے منشیات فروش حامد علی ولد ظفر علی سکنہ صوابی حال لوئر جناح آباد سے 1210 گرام چرس اور 548 گرام آئس، عظیم ولد محمد افسر سکنہ کاکول سے 630 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایچ او تھانہ ناڑہ اصغر خان نے منشیات فروش اسامہ ولد شریف سکنہ پنگور ناڑہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد کرکے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!