ایبٹ آباد‘راستے کے تنازعہ پر چچازار بھائیوں نے 22 سالہ لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خون سفید ہوگیا۔تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں راستے کے تنازعہ پر چچازار بھائیوں نے 22 سالہ لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔سٹی پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ملزمان فرار، اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود پسوال کے رہائشی شمریز خان کا اپنی بیوی کے بھتیجوں کے ساتھ رستہ تنازعہ چل رہا تھا جس پر گزشتہ روز دونوں کے درمیان راستہ بند کرنے پر جھگڑا ہوا جھگڑا کے نتیجے میں مسماۃ (ز)کے بتیجھوں نے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود 22 سالہ مسماۃ (ز) دختر شمعریز کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے قتل کی اطلاع ملتیہی ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی اشتیاق شاہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش کوقبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردی۔مقتولہ کے والد کی طرف سے چار ملزمان نثار،تنویر،روزی خان،اور روحیل پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!