انصاف ڈاکٹرزفورم نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)انصاف ڈاکٹر فورم نے ٹرینی میڈیکل آفیسرز ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے بائیکاٹ کرتے ہوئے کیٹگری بی مراعات دینے کی حمایت کی ہے،محکمہ صحت ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو کیٹگری بی کی مراعات فوری دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے،انصاف ڈاکٹر فورم ینگ ڈاکٹرز کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں،تاہم مریضوں کی سروسز بائیکاٹ کا حصہ نہیں بنیں گے،ایبٹ آباد پریس کلب میں انصاف ڈاکٹر فورم کے صدر ڈاکٹر جلال علی شاہ نے ہزارہ ریجن کے صدر منور آفریدی،ڈاکٹر مبشر،ڈاکٹر عمر خان،ڈاکٹر عمیر،ڈاکٹر عمر غوری نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،صدر ڈاکٹر انصاف فورم ڈاکٹر جلال علی شاہ کا کہنا تھا بورڈ آف گورنر نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے تمام ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ کیا ہے، تاہم ٹرینی میڈیکل آفیسر براہ راست محکمہ صحت کے دائرہ کار میں آتے ہیں،جن کے مطالبات انصاف ڈاکٹر فورم نے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ارکان اسمبلی سے خصوصی ملاقاتیں کرکے مسائل کو اسمبلی کے فورم پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے مسائل کو بورڈ آف گورنر سمیت دیگر پلیٹ فارم پر مؤثر انداز میں پیش کرتے ہیں،بورڈ آف گورنر کے فیصلے کے بعد ہاؤس آفیسر کی اضافی تنخواؤں پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔

اس سے ڈاکٹرز کمیونٹی میں بے چینی کی فضا پائی جا رہی ہے،انہوں نے اس حوالے سے فوری وضاحت جاری کرنے پر زوردیا ہے،صدر ڈاکٹر انصاف فورم ڈاکٹر جلال علی شاہ کا کہنا تھا ضلع کے دیگر اضلاع میں جہاں ایم ٹی آئی ہے کیٹگری بی میں مراعات دی جا رہی ہیں،ایبٹ آباد میں ٹی ایم اوز کو اس سے کیوں محروم کیا جارہا ہے،جب کہ ان کی خدمات موجودہ کورونا کسی صورتحال میں فرنٹ لائن پر ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معاملات کو افہام تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش ترجیح رہی ہے،اب بھی اس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات فراہمی میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی بائیکاٹ کا حصہ نہیں بن سکتے تاہم وزیر اعلی خیبر پختون خوا،صوبائی وزیر صحت،صوبائی سیکرٹری صحت اس معاملے پر نوٹس لیں اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو کیٹگری بی مراعات دینے کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!