سود کا کاروبار کرنیوالافرہاد گرفتار۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) سود کا کاروبار کرنیوالافرہاد گرفتار۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے ضلع مانسہرہ میں سود کاکاروبار کرنے والے افرادکیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔تھانہ سٹی میں امتناع سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، سودی کاروبار میں ملوث ملزم فرہاد گرفتار۔سود کا کاروبار کرنے والے افرادسے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا:ڈی پی او مانسہرہ۔
ملزم نے مدعی (مختیار احمد ولد خواجہ حسین)کو گاڑیوں کے لین دین/کاروبار میں مبلغ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے دے کر سود کی مد میں 7 کروڑ کا اسٹامپ زبردستی لکھوا لیا۔ بٹہ کنڈی کے رہائشی شخص مختیار احمد نے ڈی پی او مانسہرہ کو تحریری درخواست دی کہ اس نے فرہاد خان ولد میرداد خان سکنہ بفہ حال ڈب ضلع مانسہرہ سے گاڑیوں کے لین دین اور کاروبار کے سلسلے میں مبلغ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے دینے تھے۔ جو کہ بروقت ادا نہ کرسکا اور مذکورہ نے مجھے اور میرے بیٹے کو اپنے گھر میں بلاکر کمرہ میں بند کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا اور مجھے سے زبردستی 2 خالی چیک بینک اسلامی پر دستخط اور ادا رقم کی عوض میں 7 کروڑ کا اسٹامپ بھی لکھوا لیا اور واپس وصول کی گئی رقم مبلغ 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے بھی انکاری ہوگیا۔ ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو سود کے کاروبار میں ملوث ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم فرہاد کو بروقت گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!