ساڑھے سات سوگرام آئس اورچارکلوچرس سمیت گرفتارہونیوالاایبٹ آباد پولیس کاکانسٹیبل یاسرخواجہ عدالت سے باعزت بری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ساڑھے سات سوگرام آئس اورچارکلوچرس سمیت گرفتارہونیوالاایبٹ آباد پولیس کاکانسٹیبل یاسرخواجہ عدالت سے باعزت بری۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ رواں سال22فروری کو تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ ریجن کی ٹیم نے خفیہ آپریشن کے دوران ایبٹ آباد پولیس کے کانسٹیبل یاسرخواجہ ولد خواجہ محمد شریف سکنہ اورش کالونی نواں شہر ایبٹ آباد کوٹاؤن شپ سے751گرام آئس اور 4140گرام چرس سمیت گرفتار کرکے علت نمبر: 26زیر دفعات نائن ڈی (سی این ایس اے)، 118/CNSAکے تحت ایف آئی آر درج کی۔

ذرائع کے مطابق یہ کیس نوماہ تک ایڈیشنل سیشن جج پنجم کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے پولیس کانسٹیبل یاسرخواجہ کو نوماہ کے بعد باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!