ایبٹ آباد میں کلاس فور کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں۔

ایبٹ آباد: تحریک انصاف کے انصاف کی محکمہ تعلیم نے کلاس فور کی بھرتیوں میں دھجیاں اڑا دیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ بٹنگ ویلج کونسل بانڈہ پھگواڑیاں میں چوکیدار کی خالی آسامی پر کینٹ ایریا رحمت آباد کے رہائشی کی تعیناتی کر دی گئی۔جبکہ متعلقہ ویلج کونسل سے کئی امیدواران نے اس آسامی کے لئے اپنے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں سے ایک امیدوار برائے بھرتی سن کوٹے کا بھی تھا جس کا انٹرویو بھی لیا گیا لیکن سفارش یا رشوت نہ ہونے کے باعث مذکورہ امیدوار منہ دیکھتا رہ گیا جبکہ ایک اے ڈی آئی کے قریبی عزیز کو یہ پوسٹ نواز دی گئی۔ ذمہ دار کون؟؟؟ محکمہ کے افسران؟ جو شفافیت کے دعوے دار ہیں یا پیچھے بیٹھے حکمران؟ جو انصاف کے علم بردار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!