بلدیاتی الیکشن کے تنازعہ پر گولیاں چل گئی۔ ایک شخص قتل۔ دوسگے بھائی زخمی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی الیکشن کے تنازعہ پر گولیاں چل گئی۔ ایک شخص قتل۔ دوسگے بھائی زخمی۔چارافراد کیخلاف مقدمہ درج۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ حالیہ بلدیاتی الیکشن کے دوران حویلیاں کے نواحی گاؤں پھلوالی کسیل کے دو گروپوں کے مابین عداوت خون خرابے تک پہنچ گئی۔الیکشن کی مخالفت کی وجہ سے عبدالرزاق، بابر، یوسف اور چوہدری ندیم نے اندھادھند فائرنگ کرکے نیاز ولد محمد ریاض سکنہ پھلوالی کو قتل جبکہ یاسر مشتاق، فیاض ولد مشتاق کو شدید زخمی کردیا۔ واقع کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کروادی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!