سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کیخلاف پٹیشن دائر۔

ایبٹ آباد:ایوب میڈیکل کمپلیکس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کیلے کل گیارہ مارچ کی تاریخ مقرر ہسپتال کے بورڈ سے جواب طلب ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں سوموٹو ایکشن لیا گیا اور اس دوران کیس کی سماعت کی گئی۔ جس میں فیصلہ سنایا گیا کے ہسپتال میں اہل لوگوں کو لایا جائے اور ہسپتال کے حالات کو بہتر کیا جائے۔جس پر بورڈ میں تبدیلی نہ کی گئی ہے جس کیخلاف ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ڈاکٹر انیلہ عامر کی جانب سے رٹ پٹیشن دائر کی گی جس میں چیرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے۔ جس پر پشاور ہائی کورٹ نے رٹ پٹیشن پر نوٹس جاری کرتے ہوے بی او جی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے اور گیارہ مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!