کینسر ہارٹ اٹیک بے ہوشی کی دوا شو گر دمہ اور پیٹ کے علاج کی ادویات ناپید۔

انسولین سمیت زندگی بچانے والی ادویات کی قلت۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)انسولین سمیت زندگی بچانے والی متعدد ادویات کی قلت ختم نہ ہو سکی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں اہم ترین ا دویات بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری کے باوجود پشاور میں شوگر، کینسر، ہارٹ، آپریشن کی بے ہوشی کی دوائی، شوگر، دمہ اور پیٹ کے علاج کی ادویات کی قلت ہے۔ مختلف سرکاری ہسپتالوں اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انسولین مرگی سمیت مختلف ادویات کے بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔ جس کے باعث مریضوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم محکمہ صحت نے خاموشی اختیار کی ہے۔ جان بچانے والی ادویات کے بلیک میں فروخت ہونے کے باعث مریضوں کے لواحقین ان ادویات کو بھاری رقوم دیگر خرید رہے ہیں ذہنی توازن اور مرگی میں استعمال ہونے والی 120 روپے کی فی پیکٹ 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!