فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو مار دیا گیا۔

محلہ رڑیاں نئی آبادی میں دو نو جوانوں ابراہیم اور سرمد سکنہ حطار کو نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قتل کی وجہ علوم نہ ہو سکی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ہری پور (وائس آف ہزارہ) حطار میں دونو جوانوں کا لرزہ خیز قتل حطار کے محلہ رڑیاں نئی آبادی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو نو جوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق حطار کے محلہ رڑیاں نئی آبادی میں دو نو جوانوں ابراہیم ولد پاپا میر الرحمن سکنہ حطار اور سر مدولد عبد السلام سکنہ حطار کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا دوہرے قتل کیس کے واقع کے بعد اطلاع ملنے پر حطار پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی دونوں تو جوانوں کی لاشیں پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں دوہرے قتل کیس کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقہ میں پھیل گی عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ کی دوہرے قتل کیس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!