ایم پی اے اسمبلی ثمر ہارون بلور نے جعل سازی کے مقدمے میں ایبٹ آباد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی۔

ایبٹ آباد: اے این پی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے جعل سازی کے مقدمے میں ایبٹ آباد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے اس سے قبل موصوفہ نے 6جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت سے سفری ضمانت کروائی تھی موصوفہ کے خلاف تھانہ ڈونگا گلی میں یکم جولائی کو ایف آئی آر نمبر142کے تحت زیر دفعہ 419/420/468/اور471PPCکے تحت مقدمہ درج ہوا تھا پیر کے روز سفری ضمانت کی توسیع کیلئے رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور اپنے وکیل تنویر مغل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد سید عارف شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

فاضل عدالت نے سیشن جج پشاور کی سفری ضمانت میں 23جولائی تک توسیع کرتے ہوئے اسی ہزار روپے کے مچکلے پر دو مقامی اشخاص کی ضمانت پر عبوری ضمانت منظور کر لی ہے موصوفہ کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے تھانہ ڈونگا گلی سے ملحقہ اپنے مرحوم شوہر ہارون بلور کی سابق جائیداد جو کہ انہوں نے اڑھائی سال قبل ڈونگا گلی میں واقعہ آٹھ کنال چار مرلے جائیداد اپنی حیات میں ایبٹ آباد کے ایک مقامی شخص احمد علی تنولی کو فروخت کر دی تھی موصوفہ نے مزکورہ پراپرٹی پر دوبارہ اپنا قبضہ ثابت کرنے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کروا کر قبضے کو ثابت کرنے کیلئے انہی جعلی دستاویزات کے تحت بجلی کا میڑ بھی لگوایا تھا۔

جس پر جائیداد کے مالک علی احمد تنولی نے تھانہ ڈونگا گلی میں ثمر ہارون بلور کے خلاف رپورٹ درج کروائی مگر پولیس نے دباؤ میں آکر موصوفہ کے خلاف ایف آئی آر کرنے میں لیت و لعل کا مظاہرہ کیا اور اس دوران مدعی علی احمد تنولی نے سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں 22A;کے تحت ایف آئی آر درج کروانے کیلئے پولیس کے خلاف درخواست دی جس پر سیش جج ایبٹ آباد نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یکم جولائی کو ثمر ہارون بلور کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیئے جس پر ایبٹ آباد پولیس نے عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ ڈونگا گلی میں ایف آئی آر درج کر دی تھی جس پر ثمر ہارون بلور نے سیشن جج پشاور کی عدالت سے چھ جولائی کو سفری ضمانت کروا لی تھی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!