نسیم خان کی بیدڑہ انٹرچینج پر ایک اور کارروائی۔ منشیات کا سمگلر مال سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نسیم خان کی بیدڑہ انٹرچینج پر ایک اور کارروائی۔ منشیات کا سمگلر مال سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گاؤں گڑھی نائب خان، ویھ بہادر، ضلع پشاور کا رہائشی پچپن سالہ نیازبٹ مسافر گاڑی میں دو کلو چرس سمگل کرکے مانسہرہ لا رہا تھاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر نسیم خان نے مخبر کی اطلاع پر بیدڑہ انٹرچینج مانسہرہ میں مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو نیاز بٹ سے دو کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹیکس ایبٹ آباد منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم نیاز بٹ نے دوران تفتیش بتایاکہ وہ درہ آدم خیل سے یہ منشیات سمگل کرکے لا رہا تھاکہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسے مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایکسائز سب انسپکٹر نسیم خان نے موت کے سوداگروں کیخلاف سخت کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں اور وہ آئے روز بھاری مقدار میں منشیات پکڑتے چلے آ رہے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!