بجلی 65 پیسے فی یونٹ: بل ادانہ کرنے کی مہم تیز۔

خیبر تا کراچی احتجاجی مظاہرے سڑکیں بلاک ہزاروں لوگوں نے بل جلائیے صارفین کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔
ایک پنکھا چلانے والوں کا 5 ہزاریل 200 پونٹ پر 10 ہزار 300 یونٹ کابل 20 ہزار یکم جولائی سے اضافہ بھی بلوں میں شامل آئندہ بل دگنے ہو جائیں گئے سوشل میڈیا پر بھی بھونچال آگیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)صارفین کو ماہ اگست کے بھاری بھر کم بل موصول ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بل ادانہ کرنے کی مہم چل پری ہے جس میں لاکھوں پوسٹیں شیئر کی جارہی ہیں جبکہ صوبے کے اکثر علاقوں میں بجلی کے بل جلائے جارہے ہیں، بجلی کی قیمت فی یونٹ 65 روپے تک پہنچ گئی ہے کمرشل صارفین اور گھر یلو صارفین کے لئے بجلی کے یونٹ 65 روپے پہنچنے کے باعث آئندہ مہینے آنے والے بلز میں 100 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ پیسکو ذرائع کے مطابق کم سے کم فی یونٹ قیمت 22 روپے تک چارج کی گئی۔ پیسکو نے اضافی قیمت بقایا جات کی صورت میں وصول کرنا شروع کر دی۔ صارفین کو 12 سے 19 روز کے اضافی بلز چارج کئے گئے جبکہ اضافی بلز 7 روپے فی یونٹ کے حساب سے بھجوائے گئے۔ قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد یکم جولائی سے کیا گیا، رواں ماہ کیلوں میں گزشتہ ماہ کا اضافی بل بھی شامل کیا گیا۔۔ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 22 روپے فی یونٹ چارج کیا گیا۔ 101 یونٹ سے 200 یونٹ تک استعمال پر تقریب 32 روپے فی یونٹ چارج کیا گیا۔ 201 سے 300 یونٹس تک استعمال پر قیمت تقریبا 37 روپے فی یونٹ ہوگئی۔ 301 سے 400 یوٹس تک تقریبا 43 روپے فی یونٹ قیمت چارج ہونے لگی ہے۔ بجلی کے بلوں میں خوفناک حد تک اضافہ کے باعث گھریلو بجٹ صارفین کا درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!