خیبرپختونخوا پولیس کی تفتیش کا معیار انتہائی بدترین ہے: چیف جسٹس فائز عیسی۔

خیبرپختونخوا پولیس کی تفتیش کا معیار انتہائی بدترین ہے: چیف جسٹس فائز عیسی۔
زخمیوں کے بیانات تک ریکارڈ نہیں کئے گئے کہاں ہیں کے پی پولیس میں ریفارمز؟ جسٹس فائز عیسی کے ریمارکس۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)سپریم کورٹ نے 2 افراد کے قتل کے ملزم کی درخواست مسترد کر دی، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خیبر پختو نخوا پولیس کی تفتیش کا معیار انتہائی بدترین ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے 2 افراد کے قتل کے ملزم وکیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کے پی کے پولیس کی تفتیش پر سخت اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے کہا کہ 2 افراد کا قتل اور تین زخمی ہوئے، پولیس نے اتنے بڑے واقعات کی کیا تفتیش کی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پختونخوا پولیس میں ریفارمز کا بہت سنا تھا۔ کے پی کے پولیس کی تفتیش کا معیار انتہائی بدترین ہے۔ کہا جاتا ہے کے پی پولیس میں اصلاحات ہوئیں۔ کہاں خیبر پختونخوا پولیس میں ریفارمز ہوئیں۔ پولیس نے زخمیوں کے بیانات ہی ریکارڈ نہیں کیے۔ بعد ازاں عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس کا التوا کے بغیر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ ملزم وکیل پر مردان صدر تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!