ایبٹ آباد کینٹ:چیف الیکشن کمشنر نے مخصوص نشستوں کے نتائج کو روک دیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کینٹ:چیف الیکشن کمشنر نے مخصوص نشستوں کے نتائج کو روک دیا۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کینٹ بورڈ کی مخصوص نشستوں پر الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیاتھا۔ جس کی وجہ سے مخصوص نشستوں پر الیکشن کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایک ووٹ کم ہو گیا۔ اور مخصوص نشستوں پر الیکشن کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار اور پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدوار کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اگلے روز دلاور خان کو مبینہ طور پر رہا کردیا گیا۔اور دلاور خان نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نتائج روک دیاہے اور م فریقین کو دس نومبر کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!