ایبٹ آباد‘ موبائل کا ٹھیہ لگانے والے نوجوان نے میٹرک کی طالبہ کی عزت تارتار کردی۔ حاملہ ہونے پر مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گامی آڈہ پر موبائل کا ٹھیہ لگانے والے نوجوان نے گامی اڈہ کے نجی ہوٹل میں 17 سالہ لڑکی کی عزت تار تار کر دی 17 سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔تھانہ کینٹ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم گرفتار تفتیش شروع۔ اس ضمن میں لمبی ڈھیری کے رہائشی 17 سالہ مسماۃ (ز) ارشاد دختر ارشاد نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری والدہ 2012 میں فوت ہوگئی ہیں اور میرے والد نے دوسری شادی کرلی تھی۔ میں 2007 ء سے اپنی نانی کے پاس رہتی ہوں۔حال ہی میں میڑک کے امتحان دے کر پاس ہوئی ہوں۔مارچ 2021 ء میں سکول کے عارضی پرچے شروع تھے اور گامی اڈہ کے قریب شہباز نامی نوجوان جو موبائل ٹھیہ لگاتا ہے اس سے میری گپ شپ شروع ہوئی۔

شہباز ایک دن میرے سکول کے باہر آیا اور مجھے ایک نجی ہوٹل میں لیکر گیا یہاں شہباز نے میرے زبرستی کپڑے اتارے اور ساتھ ہی زبردست زنا کاری کرتا رہا۔اس کے بعد ایک ماہ تک میری اس کے ساتھ فون پر گپ شپ رہی اور میرے گھر والوں نے مجھ سے فون لے لیا۔29 ستمبر کو میری طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر میرے گھروالوں نے گامی اڈہ پر نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو وہاں پر لیڈی ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ یہ حاملہ ہوگئی ہے۔جس پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی طرف سے شہباز نامی نوجوان پر علت نمبر 1445 میں زیر دفعہ 376 درج کرکے ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!