ایبٹ آباد‘ڈسٹرکٹ سیکورٹی کے اہلکارنے فائرنگ کرکے ایک سالے کوقتل دوکوشدیدزخمی کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نیلور سیداں میں ڈسٹرکٹ سکیورٹی کے ملازم نے گھریلو تنازعہ ایک سالے کوقتل دوکوشدیدزخمی کردیا۔ ملزم فرار۔ مقدمہ درج۔ اس ضمن میں ذرائع بتایا کہ ایبٹ آباد نیلور سیداں کے رہائشی ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ کے ملازم افتخار شاہ کا اپنے سالوں واحد شاہ وسیم شاہ، شاہد شاہ کے ساتھ گھریلوں تنازعہ چل رہا تھا جس پر گزشتہ روز افتخار شاہ اپنی بیوی کو منانے کے لیے اپنے سسرال گیا۔جہاں اسی کی اپنے سالوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔اسی دوران سالوں نے افتخار شاہ کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔جس پر افتخار شاہ اپنے گھر سے پسٹل لے کر آیا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

جس کے نتیجے میں واحد شاہ گولیاں لگنے سے موقع پر جابحق ہو گیا جبکہ وسیم شاہ،شاہد شاہ شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نفری کے ہمراہ موقع پر پہچ گئے اور نعش اور زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں نعش کو پورسماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔تھانہ نواں شہر میں وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!