ہزارہ قومی محاذ پاکستان کی تنظیمی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ قومی محاذ پاکستان تحصیل ایبٹ آباد کے صدر راشد خان کی دعوت پر مرکزی وائس چیئرمین اسد جاوید خان، مرکزی فنانس سیکریٹری عابد جدون، ریجنل صدر ضیا خان، ضلعی صدر جان محمد بنگش کی تنظیمی امور پر اہم میٹنگ منڈیاں میں منعقد ہوئی۔ ہزارہ قومی محاذ پاکستان کی صوبہ ہزارہ کے حصول کی فیصلہ کن جدوجہد کو تیز کرنے کے لیئے پارٹی کی تمام تنظیمات کو مرکزی چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ کی ہدایات کی روشنی میں مکمل کرنے پر اتفاق ہوا میٹنگ میں موجودہ حکومتوں سے صوبہ ہزارہ کے قیام کے مطالبہ کو منوانے کے لیئے بھی لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ تمام رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ہزارہ قومی محاذ پاکستان کسی صورت ہزارے وال قوم کے حقوق اختیارات اور شناخت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!