سانحہ نومئی ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی شروع۔

فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ریاست کیخلاف عمل ہے جو نا قابل معافی ہے: آرمی چیف۔
دشمن قوتیں اور انکے حامی انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: جنرل عاصم منیر کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ و خطاب۔
راولپنڈی (وائس آف ہزارہ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قانونی عمل شروع ہو چکا ہے، فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے فوج اور پاکستان کے عوام کے در میان دراڑ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش نا قابل برداشت اور نا قابل معافی ہے، دشمن قوتیں اور ان کے حامی جعلی خبروں اور پرو پیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسے تمام عزائم کو قوم کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ما در وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کوزبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف کو 9 مئی یوم سیاہ کے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے جلاؤ گھیر اور اور توڑ پھوڑ سے متاثرہ جناح ہاؤس اور فوج کی ایک تنصیب کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن افسران اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرموں کے خلاف مقدمے کا قانونی عمل پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شروع ہو چکا ہے۔ بعد ازاں آرمی چیف نے سروسز ہسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا اور ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی خیریت دریافت کی جو 9 مئی کے واقعے میں سیاسی شر پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے۔ آرمی چیف نے قربان لائنز کا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے ملاقات کی۔ آرمی نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، فسادات/ توڑ پھوڑ کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قتل کو سراہا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافے، انٹیلی جنس شیئر نگ اور تربیت کے لیے فوج کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں آمد پر کورکمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!