ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے سکول کے تین بچے جاں بحق۔ تین شدیدزخمی۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ) علاقہ بیڑ مکی مسجد کے قریب ٹرالی الٹ گئی۔سکول کے تین بچے جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے سکول کے بچے سکول واپسی کے بعد گھر جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگے پولیس کے مطابق ٹرالی مسجد کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نیچیدب کر تین بچے موقع پر جاں بحق ہوگے اور تین شدید زخمی جن کو طبی امداد دی جارہی ہے تھا بدقسمت ٹریکٹر ٹرالی علاقہ بیڑ سے پھوہار جا رہی تھی جس میں بچے ٹرالی میں سوار تھے مکی مسجد بیڑ میں روڈ سے نیچے پانی کے نالے میں گر گئی جاں بحق اور زخمیوں کاتعلق ایک ہی گاؤں سے بتایاجاتاہے۔

ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے باعث جا ں بحق ہونے والے بچوں میں نعیم ولد محمد ہارون 10 کلاس سکنہ چینتری، احسن ولد مختیار شاہ اورمثل ولد طارق شامل ہیں جبکہ لاشوں کو ضرور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!