ن لیگ کے ناراض راہنماؤں کو منانے کیلئے کیپٹن صفدر کو ٹاسک مل گیا۔

قائد میاں نواز شریف اپنے دورہ خیبر پختونخواہ سے پہلے جماعت کہ اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کروانا چاہتے ہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوششوں پر صوبائی صدرن لیگ امیر مقام اور سینئر ہنما اقبال ظفر جھگڑا نے تمام گلے شکوے ختم کر دئیے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ نواز شریف اپنے دورہ خیبر پختونخوا سے پہلے پارٹی کے اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کروانا چاہتے ہیں، جس کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سیاسی طور پر متحرک کرتے ہوئے نواز شریف نے ناراض رہنماؤں کو منانے کی ذمہ دی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوششوں پر صوبائی صدرن لیگ امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے گلے شکوے ختم کر دیتے ہیں اور قائدن لیگ کے داماد نے اس حوالے سے نواز شریف کو رپورٹ بھجوادی ہے، اس اٹاسک کی تکمیل کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نیا مشن امیر مقام اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کیا ختلافات ختم کروانا ہے، جس کے بعد سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!