ہوٹل میں سترہ سال لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم عادل گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ) تھانہ خانپور پولیس کی بروقت کاروائی۔سترہ سال لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ خانپور کی حدود لیک ویو ہوٹل میں سترہ سالہ لڑکی سے جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔مدعیہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 34/376 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان اور ایس ایچ او تھانہ خانپور کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ خانپور چن زیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے عادل محمود ولد خالد محمود سکنہ چھوئی کو گرفتار کرکے سرسری انٹارگیٹ کیا۔ جس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ وقوعہ کا انکشاف کیا۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جای ہیں۔وقوعہ میں استعمال ہونے والی سوزوکی بھی برآمد۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!