ایبٹ آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون، 08مقدمات درج 15گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے قائم انٹی لینڈ گریبنگ سیل میں 14درخواستیں موصول جو ضروری کاروائی کے لیے متعلقہ تھانہ جات کو ارسال کی گئیں۔قبضہ گروہوں کے خلاف ایکشن کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابرآفریدی نے واضح کیا ہے کہ دھونس دھمکی اور طاقت کے بل بوتے پے دوسروں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے کرکے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنانیوالے معاشرے کے ایسے ناسوروں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ضلع ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا میں ملوث لینڈ مافیا کے بڑے مگر مچھوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے ایسے دھندے میں ملوث باقی سماج دشمن عناصر کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں جو بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے اس حوالے سے عوام سے اپیل کی کہ ایسے افراد کی دھونس دھمکیوں میں نہ آئیں بلکہ پولیس کو اطلاع دیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں قائم انٹی کارلفٹنگ سیل سے رجوع کریں ایبٹ آباد پولیس آپ کو قانون کے مطابق آپ کا حق دلائے گی۔

قبضہ گروہ کے خلاف ایبٹ آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 08مختلف نوعیت کے مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جن میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھانہ کینٹ نے قبضہ مافیا کے خلاف تین مقدمات میں 08ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی، حویلیاں پولیس نے 02مقدمات 03ملزمان جبکہ بکوٹ پولیس نے 01مقدمے میں 03ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائیں اسی طرح نواں شہر پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف ایک مقدمہ میں 01ملزم کی حسب ضابطہ گرفتاری عمل میں لائی۔ اسی سلسلے میں لینڈ مافیا کے خلاف ڈی پی او آفس میں قائم خصوصی سیل میں 14درخواستیں موصول ہوئیں جو ضروری کاروائی کے لیے متعلقہ تھانہ جات کو ارسال کی گئیں، ذمینوں کے تنازعات کے حل، مشورے اور شکایات کے لیے ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے قائم انٹی لینڈ گریبنگ سیل سے رجوع کریں جہاں آپ کو مکمل قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!