ریڈبک میں مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گرد مجیب الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔

بٹگرام (وائس آف ہزارہ) ریڈبک میں مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گرد مجیب الرحمن کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ خطرناک دہشت گردمجیب الرحمن ولد نیاز محمد سکنہ میرانی ضلع بٹگرام جو کہ ضلع بٹگرام اور ضلع مانسہرہ میں دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ اور اس کا نام ریڈ بک میں بھی درج تھا۔ صوبائی حکومت نے مجیب الرحمن کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک ملین روپے انعام بھی رکھا ہوا تھا۔

مجرم اشتہاری بٹگرام و مانسہرہ پولیس کو کئی سالوں سے انتہائی مطلوب تھا جس کی گرفتاری کیلئے آئی جی پی خیبرپختونخوا اور ڈی آئی جی صاحب ہزارہ کی طرف سے سخت ہدایات تھیں۔ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے مذکورہ مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے ایس پی شعبہ تفتیش نذیر احمد خان کی سربراہی میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔مذکورہ ٹیم نے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!