ہاسٹل خالی کروانے پر ایوب میڈیکل کالج کے ہاسٹل طلباء نے ہڑتال کر دی۔

طلباء کا اپنے مطالبات منظوری کیلئے احتجاج، انتظامیہ نے کالج کو دو روز کیلئے بند کر دیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے طلباء نے اپنے مطالبات منظوری کیلئے احتجاج و ہڑتال شروع کر دی کالج انتظامیہ نے طلباء وطالبات کی ہڑتال کے پیش نظر کالج دودن کیلئے بند کر دیا۔ کالج انتظامیہ نے اس سلسلہ میں کسی بھی بلیک میلنگ سے آنے سے انکار کرتے ہوئے طلباء وطالبات کی پڑھائی میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کر دیا۔ ایوب میڈیکل کالج کے ہاسٹلز کے طلباء نے ہاسٹلز خالی کروانے پر احتجاج و ہڑتال شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے کالج انتظامیہ نے کالج دودن کیلئے بند کر دیا ہے۔

کالج انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امتحان کے اختتام پر طلباء کو ہاسٹل خالی کرنا ہوتا ہے جو کہ نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے بلیک میلنگ کی جارہی ہے اور ایک سازش کے تحت طلباء وطالبات کی پڑھائی میں خلل پیدا کیا جارہا ہے کالج انتظامیہ نے کہا کہ طلباء و طالبات کی پڑھائی میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اس سلسلہ میں کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!