ایبٹ آباد بیوہ معلمہ پر تشد:دست اندازی کیس عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

11 مئی 2021 کو دھیری گاؤں میں بیوہ (ف) نے ہمایون ارشد اور احسان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود ودھیری میں بیوہ معلمہ تشد دوست اندازی کیس کا ایڈیشنل سیشن حج ۷ کہ عدالت نے فیصلہ سناد یا۔ چار ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔ 11 مئی 2021 میں دھیری گاؤں میں بیوہ معلمہ (ف) نے ہمایون ارشد پسران یعقوب خان اور احسان پسر ہمایوں خان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایا۔ جس میں ملزمان کی جانب سے تشد داور دست اندازی پر زیر دفعہ 3544 اور 337 کی دفعات کے تحت کاروائی کی گئی۔ ملزمان کے خلاف دو سال کیس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال خان کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔ جس میں ملزمان پر دونوں دفعات میں 10 دس ہزار روپے جرمانہ اور دس روز قید اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پرمزید 10 ہزار جرمانہ کی سزاسنائی گئی۔ متاثرہ درخواست گزار بیوہ معلمہ (ف) کی جانب سے ممتاز قانون دان شفیق اعوان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!