ایبٹ آباد میں قربانی کا جانورخریدنا متوسط اورغریب طبقے کیلئے ناممکن بنادیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)عید قرباں نزدیک آتے ہی شہر بھر میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں مکمل طور پر ناکام محکمہ ٹی ایم اے کی طرف سے درکن دھمتوڑ میں لگائی جانے والی مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان منڈی میں آنے والے بیوپاریوں سے میں خریداروں کے گلے کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق عید قرباں نزدیک آتے ہی ایبٹ آباد شہر میں مویشیوں کے بیوپاریوں نے جانوروں کے من مانے ریٹ مقرر کر لیے جس کی وجہ سے جانوروں کی خریدوفروخت کے حصول کے لیے آنے والے افراد کو حصول قربانی کے لئے سستے جانور نہیں مل رہے ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر بند ہونے سے جانوروں کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے مگر افسوس کے انتظامی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث شہر ایبٹ آباد میں موجود بیوپاری ہوں عام لوگ جانوروں کے ریٹ جانوروں کے ریٹ آسمان کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے درکن دھمٹوڑ میں لگائی جانے والی مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان ہونے سے جہاں جانوروں کے بیوپاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہی جانوروں کی خریداری کے لیے آنے والے افراد بھی مشکلات کا شکار ہیں نہ تو منڈی میں کھانے کی اشیاء فراہم ہیں اور نہ ہی پینے کے لئے صاف پانی کی سہولیات کوئی نہ ہی جانوروں کے لیے دھوپ سے بچنے کے لئے کوئی مناسب انتظامات ہیں صرف دو ٹنٹ لگا کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے عوامی حلقوں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ اس منڈی میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی قیمتوں پر بھی چیک اینڈ بلنس رکھا جائے تاکہ عوام بہترین طریقے سے فربانی کی سعادت حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!